نیچے دی گئی ویڈیو کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ کے قریب سمندر میں لی گئی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں بحر اوقیانوس اور بحر ہند ساتھ ساتھ چلتے ہیں ایک کا پانی انتہائی میٹھا اور ایک کا پانی انتہائی کڑوا ہے۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں سمندر ساتھ ساتھ ہنے کے باوجود آپس میں نہیں ملتے۔ اس کی دریافت بیسویں صدی کے آغاز میں ہوئی تھی جب کہ خالق کائنات نے اپنی اس قدرت کے نظارے کے بارے میں چودو سو سال پہلے بتا دیا تھا۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک کی سورہ الرحمن میں ارشاد فرماتے ہیں۔ مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیٰنِۙ۝۱۹ اسی نے دو سمندر رواں کئے جو باہم مل جاتے ہیں بَیْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِۚ۝۲۰ اُن دونوں کے درمیان ایک آڑ ہے وہ (اپنی اپنی) حد سے تجاوز نہیں کرسکتے فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۲۱ پس تم  اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے یَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَ الْمَرْجَانُۚ۝۲۲ اُن دونوں (سمندروں) سے موتی (جس کی جھلک سبز ہوتی ہے) اور مَرجان (جِس کی رنگت سرخ ہوتی ہے) نکلتے ہیں فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۲۳ پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے [pro-player type='flv']http://www.mkmajeed.com/userfiles/flvs/cape_town-oceans.flv[/pro-player]