قدرت خداوندی کا ایک عظیم مظاہرہ


نیچے دی گئی ویڈیو کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ کے قریب سمندر میں لی گئی ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں بحر اوقیانوس اور بحر ہند ساتھ ساتھ چلتے ہیں ایک کا پانی انتہائی میٹھا اور ایک کا پانی انتہائی کڑوا ہے۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں سمندر ساتھ ساتھ ہنے کے باوجود آپس میں نہیں ملتے۔ اس کی دریافت بیسویں صدی کے آغاز میں ہوئی تھی جب کہ خالق کائنات نے اپنی اس قدرت کے نظارے کے بارے میں چودو سو سال پہلے بتا دیا تھا۔

اللہ تعالیٰ قرآن پاک کی سورہ الرحمن میں ارشاد فرماتے ہیں۔

مَرَجَ الْبَحْرَیْنِ یَلْتَقِیٰنِۙ۝۱۹
اسی نے دو سمندر رواں کئے جو باہم مل جاتے ہیں
بَیْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا یَبْغِیٰنِۚ۝۲۰
اُن دونوں کے درمیان ایک آڑ ہے وہ (اپنی اپنی) حد سے تجاوز نہیں کرسکتے
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۲۱
پس تم  اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
یَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَ الْمَرْجَانُۚ۝۲۲
اُن دونوں (سمندروں) سے موتی (جس کی جھلک سبز ہوتی ہے) اور مَرجان (جِس کی رنگت سرخ ہوتی ہے) نکلتے ہیں
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۝۲۳
پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
Delicious




1 تبصرے کئے گئے ہیں۔

  1. November 16, 2009
    فاتح الدین بشیر نے لکھا ہے :

    سبحان اللہ! سبحان اللہ! واقعی ہم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلائیں گے۔

    comment-bottom


کوئی ٹریک بیک / پنگ بیک نہیں آیا۔

اپنی رائے کا اظہار کیجئے ۔۔۔

اپنے بلاگ پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ نیچے دئیے گئے فارم کی مدد سے اپنی رائے شامل کر سکتے ہیں، اس بلاگ پر آپ کی آراء کا مکمل احترام کیا جائے گا۔ لیکن میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی رائے دیتے ہوئے اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں گے۔ کوشش کیجئے گا کہ آپ کے الفاظ کسی فرد یا گروہ کی دل شکنی کا باعث نہ بنے۔

emoticons