مائیکروسوفٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کمپنی اگلے ہفتے سے آفس ایکس پی 2001 اور ونڈوز وسٹا کے پہلے سروس پیک کی سپورٹ ختم کر دے گا۔ جولائی 12 کو ان دونوں کا آکری بار سیکورٹی پیچ جاری کیا جائے گا۔

مائیکروسوفٹ اپنی تمام پروڈکٹس کا دس سال تک سپورٹ کرتا ہے، جس میں پہلے پانچ سال مین سٹریم سپورٹ  اور باقی کے پانچ سال میں نان سیکورٹی فکسز کے علاوہ سپورٹ صرف ان لوگوں کو سپورٹ دی جاتی ہے جنہوں نے اس کنٹریکٹ کے لئے مائیکروسوفٹ کو ادائیگی کی ہوتی ہے۔

لیکن خواہ 12 جولائی سے ان دونوں کی سپورٹ ختم ہو رہی، مگر وسٹا استعمال کنندگان اپنے سسٹم کو سروس پیک 2 پر اپگریڈ کر کے سپورٹ جاری رکھ سکتے ہیں۔ یہ سروس پیک ونڈوز اپ ڈیٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے یا مائیکروسوفٹ کی ویب سائیٹ سے 32 بٹ اور 64 بٹ کے لئے حاصل کی جا سکتا ہے۔