آج میرے سامنے فیس بک پر ایک نیا سپیم آیا، سوچا آپ دوستوں سے اس کو شئیر کر دوں۔ فیس بک پر ایک اطلاقیہ بنایا گیا ہے جس کے مطابق فیس بک کچھ سرور لوڈ کی وجہ سے کچھ اکاؤنٹ بند کرنے جا رہا ہے اور آپ اپنا اکاؤنٹ بچانے کے لئے اس اطلاقیہ کی مدد سے اکاؤنٹ کو فعال کروا لیں۔ اس اطلاقیہ سے ہوشیار رہیں یہ آپ کی اور آپ کے دوستوں کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کر کے اس کو کسی بھی طرح سے استعمال کر سکتا ہے

یہ اس اطلاقیہ کا مرکزی صفحہ ہے جس پر نمایاں طور پر لکھا ہے کہ یہ اطلاقیہ فیس بک کی جانب سے نہیں بنایا گیا۔ میرے کچھ دوستوں نے اس اطلاقیہ کو رسائی دے دی تھی ، انکے اکاؤنٹ تک اس کی رسائی میں نے ایپلیکیشن سیٹنگز میں سے ختم کروا دی ہے۔
جن لوگوں نے اس اطلاقیہ کو شامل کر لیا ہے انکی وال پر نیچے دی گئی پوسٹ سامنے آتی ہے

اپنے بلاگ پر آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ نیچے دئیے گئے فارم کی مدد سے اپنی رائے شامل کر سکتے ہیں، اس بلاگ پر آپ کی آراء کا مکمل احترام کیا جائے گا۔ لیکن میں امید کرتا ہوں کہ آپ اپنی رائے دیتے ہوئے اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں گے۔ کوشش کیجئے گا کہ آپ کے الفاظ کسی فرد یا گروہ کی دل شکنی کا باعث نہ بنے۔
ہمیں چاہیئے کہ مسلمان ہونے کے ناطے اپنے آپ کو فیس بک سے الگ کر لیں اپنا اکاؤنٹ بند کر لیں
اپنی دوستی اپنے ان مسلمان بھائیوں کے لئے چھوڑ دیں جو پیغمبر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے ہیں
یا ان لوگوں کے لئے جو محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے نام کی بھی بے حرمتی نہیں کر سکتے
ایک حدیث کا مفہوم ہے
قیامت میں ہر شخص اس کے ساتھ ہوگا جس کا ساتھ وہ دنیا میں رکھتا تھا
کیا ہم ان خبیث لوگوں کے ساتھ اب بھی ہیں
بس ایونٹ چلا جائے ہم پھر فیس بک پر
کیا یہی محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے
ہم اس کے بدلے دوسرے ذرائع کیوں استعمال نہیں کر لیتے
تا کہ بار بار ایسا عمل کرنے کی نا سوچ سکیں یہ غیر مسلم
ورنہ ہر سال ایسا ہی ہو گا
اور ہم 5 سے 10 دن کے لئے فیس بک بند کر کے محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا دم بھرتے رہیں گے
کیا ہم محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہیں یا محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے والوں کے ساتھ؟
گر ہم فیس بک ہی چاہتے ہیں تو پاکستانی فیس بک استعمال کر سکتے ہیں
http://www.pakfacebook.com