ایک عقل مند نے دوسرے عقل مند سے پوچھا کہ بگلا زندہ پکڑنے کی موثر ترکیب کیا ہے۔ بالاخر پیپلز پارٹی نے کشمیر اسمبلی کے لئے کراچی کی دو مخصوص نشستوں کو ایم کیو ایم کے لئے چھوڑ دیا۔ پہلے عقلمند نے کہا بہت ہی آسان ہے۔جب آپ بگلا دیکھیں تو کہنیوں کے بل رینگتے رینگتے ایک لمبا چکر کاٹ کر بگلے کے پیچھے پہنچیں تاکہ وہ ہوشیار نا ہوجائے۔ قریب پہنچتے ہی بگلے کے سر پر موم رکھ دیں۔موم سورج کی روشنی سے پگھل کر بگلے کی آنکھوں میں چلا جائے گا جس کے بعد وہ کچھ نہیں دیکھ پائےگا اور بے بس ہوجائے گا۔بس یہی وقت ہے کہ آپ اسے گردن سے زندہ پکڑ لیں۔ دوسرے عقلمند نے کہا کہ یار بات تو تمہاری ٹھیک ہے لیکن اگر میں بگلے کے قریب پہنچ ہی جاتا ہوں تو پھر سر پے موم کیوں رکھوں ۔سیدھے سیدھے اس کی گردن ہی کیوں نا پکڑ لوں۔ پہلے عقل مند نے کہا کہ اس طرح تو کوئی بھی کرسکتا ہے۔استادی تو یہ ہے کہ آپ موم سر پے رکھ کے بگلا پکڑ کے دکھائیں تاکہ آپ کی واہ واہ ہوجائے۔۔۔ بالاخر پیپلز پارٹی نے کشمیر اسمبلی کے لئے کراچی کی دو مخصوص نشستوں کو ایم کیو ایم کے لئے چھوڑ دیا۔ یہی کام دو ہفتے کے دوران منہ سے شعلے اگلنے کے کرتب ، ڈیڑھ سو کے لگ بھگ افراد کی ہلاکت اور اربوں روپے کے کاروباری نقصان سے پہلے بھی ہوسکتا تھا۔لیکن پھر استاد کون مانتا!! ماخذ : بی بی سی اردو
مائیکروسوفٹ اگلے ہفتے سے آفس ایکس پی اور وسٹا سروس پیک ون کی سپورٹ ختم کر دے گا۔
مائیکروسوفٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کمپنی اگلے ہفتے سے آفس ایکس پی 2001 اور ونڈوز وسٹا کے پہلے سروس پیک کی سپورٹ ختم کر دے گا۔ جولائی 12 کو ان دونوں کا آکری بار سیکورٹی پیچ جاری کیا جائے گا۔ مائیکروسوفٹ اپنی تمام پروڈکٹس کا دس سال تک سپورٹ کرتا ہے، جس میں پہلے پانچ سال مین سٹریم سپورٹ اور باقی کے پانچ سال میں نان سیکورٹی فکسز کے علاوہ سپورٹ صرف ان لوگوں کو سپورٹ دی جاتی ہے جنہوں نے اس کنٹریکٹ کے لئے مائیکروسوفٹ کو ادائیگی کی ہوتی ہے۔ لیکن خواہ 12 جولائی سے ان دونوں کی سپورٹ ختم ہو رہی، مگر وسٹا استعمال کنندگان اپنے سسٹم کو سروس پیک 2 پر اپگریڈ کر کے سپورٹ جاری رکھ سکتے ہیں۔ یہ سروس پیک ونڈوز اپ ڈیٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے یا مائیکروسوفٹ کی ویب سائیٹ سے 32 بٹ اور 64 بٹ کے لئے حاصل کی جا سکتا ہے۔


